🔎کیافرماتے ھے علمائے دین ومفتیان شرع متین مردکو کس دھات کی انگوٹھی پہننا جائزہے اور اس کی مقدار کتنی ہو ۔فقہ شافعی کی روشنی میں جواب دے کر عند اللہ ماجور ہو 🔎
🍃 السائل محمد محسن ابن امجد جوگیلکر برکاتی لپنی واوے🍃
🎙🎙جواب 🎙🎙
💐مرد کو سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے ۔چاندی کی انگوٹھی پہننا سنت ہے اور لوہے تانبے سیسے پیتل وغیرہ کی جائز ھے۔ (📘إعانةالطالبين ج ٢ص١٧٧)
☘انگوٹھی دائیں ھاتھ کی خنصر یعنی سب سے چھوٹی انگلی میں پھننا سنت ہے۔(📗روضتہ الطالبین ج١ص١٠١)
🌿انگوٹھی کے نگینے کو انگلی کے اندرونی جانب رکھنا افضل ہے۔(📕الحاوی للفتاوی ج١ص١٠١)
🌱حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا میں کس چیز کی انگوٹھی بناؤں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چاندی کی انگوٹھی بناؤ اور اس کی مقدار ایک مثقال سے کم ہو (📓سنن ترمذی ١٦٨٦) 🍁اس حدیث کی روشنی میں امام اذرعی اورابن الرفعہ وغیرہ نے چاندی کی انگوٹھی کی مقدار ایک مثقال 25.4گرام سے کم پھنے کو واجب لکھا ہے۔لیکن امام نووی رحمتہ اللہ علیہ نے مذکورہ حدیث کوضعیف قرار دیا ہے۔جس کی بناء پر عام فقہاء شوافع کا رجحان اس بات کی طرف ہے کہ انگوٹھی کی مقدار ایسی ہو جس کوعرف عام میں اسراف اورحد سے زیادہ بڑی نہ سمجھی جاتی ہو یعنی عام لوگ عام طور پر جس مقدار کی انگوٹھی استعمال کرتے ھیں اتنی مقدار کی انگوٹھی استعمال کرنا درست ہے۔(📒اعانتہ الطالبین ج٢ص٢٤٥)
واللہ اعلم بالصواب
🖋📖طالب دعا محمد لقمان سمناکے شافعی
🕌صدرمدرس مدرسہ عربیہ نورالعلوم راجہ پور 9422800951📲